سونیا گاندھی نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ٹیکہ کاری کی عمر پر پھر سے غور کرنا چاہیے اور ذیابیطس اور گردوں کی جیسی مہلک بیماری سے متاثر 25 برس سے زیادہ کے نوجوانوں کو بھی یہ ٹیکہ لگایا جانا چاہئے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ملک میں متعدد جگہوں سے ویکسین کی کمی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں لیکن حکومت ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ ویکسین برآمد کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں اور ان کی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت کو پہلے اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں کورونا کی صورتحال پر کانگریس کے زیراقتدار ریاستی حکومتوں کے وزرائے اعلی سے بات کی تھی اور وہاں کے مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھے تھے لیکن حکومت نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔