ETV Bharat / state

Ayush visa for foreign nationals حکومت نے آیوش ویزا کا نیا زمرہ شروع کیا

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 9:51 PM IST

حکومت نے بھارت میں آیوروید اور دیگر ہندوستانی طبی نظام کے تحت علاج کے لئے غیر ملکی شہریوں کو آیوش (اے وائی) ویزا نام سے ویزا کا ایک نیا زمرہ شروع کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: حکومت نے بھارت میں آیوروید اور دیگر ہندوستانی طبی نظام کے تحت علاج کے لئے غیر ملکی شہریوں کو آیوش (اے وائی) ویزا نام سے ویزا کا ایک نیا زمرہ شروع کیا ہے۔ آیوش وزارت کی بدھ کو جاری ایک ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے آیوش ویزا کے زمرے میں نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے، ”ویزا کا یہ نیا زمرہ آیوش سسٹم /طبی نگہداشت، بہبود اور یوگا جیسی طب کو ہندوستانی نظام کے تحت علاج کے لئے ہندوستان آنے والے غیر ملکیوں کے لئے ایک خصوصی ویزا اسکیم شروع کرنے کی تجویزکو پورا کرتاہے۔“

بیان میں آیو ش وزیر سربانندسونووال کے حوالے سے کہا گیا ہے، اے وائی ویزا شروع کیا جا ناایک اہم قدم ہے۔ یہ ہندوستان میں میڈیکل ویلیوٹریول کو فروغ دے گا۔ یہ پہل ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستانی روایتی علاج کو عالمی بنانے کے نظریہ سے پورا کرنے کے ہماری کوشش کو مضبوط کرے گی۔“ وزیر اعظم مودی نے اپریل 2022میں گاندھی نگر، گجرات میں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعات چوٹی کانفرنس (جی اے آئی آئی ایس)میں آیوش علاج کی تلاش میں غیر ملکی شہریوں کو ہندوستان کے سفر کی سہولیات کے لئے ایک خصوصی آیوش ویزا کے زمرہ بنانے کا علان کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: Nuh Violence Update نوح تشدد کے ملزمان کی مختلف زاویوں سے شناخت کی جا رہی ہے: ایس پی

وزارت آیوش نے قومی اور عالمی سطح پر علاج کی آیوش طریقہ کار کو فروغ دینے کے لئے مورچوں پر کام کر رہے ہیں۔آیورویداور طب کی دیگر روایتی طریقہ کار سے متعلق طبی دورہ/سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وزارت کی طرف سے ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) کے ساتھ ایک سمجھوتہ میمورنڈم (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.