ETV Bharat / state

بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر سزائے موت - جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ‘‘

بچوں کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم پر سخت رویہ اپناتے ہوئے مرکزی کابینہ نے ایسے جنسی مجرموں کو موت کی سزا دینے کا التزام کرنے کے لئے ’’ جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ‘‘ ّ(پاکسو) ایکٹ 2012 میں ترمیم کے لیے منظوری دے دی۔

بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر سزائے موت
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 8:59 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔

میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ 14 برس تک کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے وحشیانہ جرائم کے قصورواروں کو موت کی سزا دینے کے لیے پاکسو ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اس ایکٹ میں بچوں کی فحش تصویر کشی (چائلڈ پورنوگرافی) پر بھی زبردست جرمانہ اور سزا کا التزام ہوگا۔

جادڈیکر نے کہا کہ قدرتی آفات کے وقت بچوں کے خصوصی حقوق کا تحفظ کرنے اور ان کا استحصال روکنے کے لئے توضیعات بھی ایکٹ میں شامل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بچوں کو نشہ آور دوائیں دینے کو ممنوع کرنے کے لئے اس ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.