ETV Bharat / state

کورونا کے سلسلے میں حکومت کی پالیسی واضح نہیں :کانگریس - dehli news

کانگریس نے ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت اندھیرے میں تیر چلا رہی ہے یا حقیقت چھپا رہی ہے ، اسی لئے اس کے ترجمان متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

کورونا کے سلسلے میں حکومت کی پالیسی واضح نہیں :کانگریس

author img

By

Published : May 9, 2020, 6:25 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے ملک میں کورونا وائرس 'کوویڈ 19' کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت اندھیرے میں تیر چلا رہی ہے یا حقیقت چھپا رہی ہے ، اسی لئے اس کے ترجمان متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے ہفتے کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے لڑنے کی پالیسی واضح نہیں ہے, اور اس کی ٹاسک فورس کے ممبروں میں ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ اس وبا پرکب تک قابو پایا جاسکتا ہے یا اس کا عروج کب ہوگا، اس بارے میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے تشکیل وزیر اعظم ٹاسک فورس کے ممبران ڈاکٹر وی کے پال ، ڈاکٹر رندیپ گلیریا اور لو اگروال کے بیانات میں کوئی یکسانیت نہیں ہے ۔

ماکن نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے ترجمانوں کے بیانات مختلف اور متضاد ہیں جن سے الجھن پیدا ہوتی ہے۔ ان بیانات سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حکومت کے پاس کورونا وائرس کے بارے میں کوئی واضح پالیسی نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر پال کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو کورونا انفیکشن کا عروج ہوگا ، ایمس کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر گلیریا کا کہنا ہے کہ اس کا عروج جون یا جولائی میں ہے اور وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال کہتے ہیں کہ اس کا کوئی عروج ہی نہیں ہوگا۔ 24 مارچ کو ، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ صرف 21 دن دیجئے، کورونا وائرس سے لڑائی کو جیت لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات 60 ہزار کو پار کرچکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور کوئی نہیں جانتا ہے کہ اس وبا پر کب تک قابو پایا جائے گا۔ مودی نے پہلا لاک ڈاؤن شروع کیا تھا اور ملک کے عوام سے کہا تھا کہ اس وبا پرقابو پانے کے لئے انہیں 21 دن کا وقت دیں۔ اس مدت کے اختتام پر ، وہ خود ملک کے سامنے حاضر ہوئے اور 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی اور تیسری بار لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع کی ، پھر وہ نہیں آئے اور حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرکے تیسرا لاک ڈاؤن نافذ کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.