ETV Bharat / state

'گاڑیوں کی صنعت کو مراعات دینے کا اعلان جلد' - جاویڈکر

بھاری صنعت اور پبلک انٹرپرائزز کے وزیر پرکاش جاویڈکر نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت جلد ہی گاڑیوں کی صنعت کو مراعات دینے کا اعلان کرے گی، لیکن جی ایس ٹی میں کمی کرنے کے صنعت کے مطالبے پر فوری طور پر اتفاق ہونا ممکن نہیں ہے۔

'گاڑیوں کی صنعت کو مراعات دینے کا اعلان جلد کیا جائے گا'

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 1:04 PM IST

گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام کی 60 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاویڈکر نے کہا کہ حکومت ہر مشورے پر کھلے ذہن کے ساتھ غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ ہم فوری طور پر جی ایس ٹی کم کرنے پر متفق نہیں ہوسکتے، لیکن اس کا مطلب 'حتمی' بھی نہیں ہے۔

مراعات پیکیج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ ترجیحی بنیادوں پر ہر طرح کی صنعتوں کے لیے مراعات پیکیج تیار کررہی ہے اور آٹو صنعت کو بھی جلد خوشخبری سننے کو مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ٹو وہیلر، تھری وہیلر اور مسافر بسوں کو پیکیج میں جگہ دی جائے گی اور اس کے بعد مسافر گاڑیوں یعنی کاروں، افادیتی گاڑیاں اور وین پر بھی غور ممکن ہوگا۔

قبل ازیں سیام کے چیئرمین راجن وڈھیرہ نے سبھی زمروں کی گاڑیوں کے لیے جی ایس ٹی کی شرح کو 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے اور سی این جی بسوں بسوں پر بھی الیکٹرانک بسوں کی طرح مراعات دینے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسٹیج (بی ایس) -6 ایندھن کے معیارات کو اپنانے میں آٹوموبائل انڈسٹری نے کافی سرمایہ کاری کی ہے اور اس کے بعد کووڈ 19 کی وجہ سے مانگ میں اچانک گراوٹ کے باعث کمپنیوں کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ مستقبل قریب میں نئے معیارات کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں۔ لہذا ان معیارات کو ملتوی کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.