ETV Bharat / state

'ہوائی اڈوں پر سہولیات میں بہتری کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے'

شہری ہوابازی کے وزیرمملکت ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو کہا کہ پورے ملک میں ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے حکومت نے گزشتہ تین برس میں کئی اقدامات کئے ہیں۔

'ہوائی اڈوں پر سہولیات میں بہتری کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے'
'ہوائی اڈوں پر سہولیات میں بہتری کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے'
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 3:05 PM IST

مسٹر پوری نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے سیکورٹی چیک ان گیٹوں کی تعداد بڑھا کر تقریباً دو گنا کردی ہے۔

ایئر لائنوں کو ویب چیک ان کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہوائی اڈوں پر سیلف چیک ان کے لئے کامن یوز سیلف سروس (سی یو ایس ایس) کیوسک لگائے گئے ہیں۔

ان اقدامات سے مسافروں کے بورڈان وقت میں کافی کمی آئی ہے جس کے نتیجہ میں مسافر آسانی کے ساتھ اور بلارخنہ سفر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتر مسافر سہولت اور ہوائی اڈہ سہولیات میں بہتری کرتے ہوئے مفت وائی فائی، کھانے پینے کے چیزوں کے اسٹال، مفت پینے کا پانی، ایکزیکیوٹیو لانج، اسموکنگ لاونج، ٹوائلیٹ، ویلنیس سنٹر وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.