ETV Bharat / state

Wrestlers Protest حکومت خواتین کھلاڑیوں کی آواز دبا رہی ہے، پرینکا

دہلی کے جنتر منتر پر خواتین پہلوانوں کا ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ وہیں کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'حکومت خواتین کھلاڑیوں کی آواز دبا رہی ہے۔' Priyanka Gandhi on Wrestlers Protest

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 1:38 PM IST

حکومت خواتین کھلاڑیوں کی آواز دبا رہی ہے، پرینکا

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ملک کی نامور کھیل ہستیاں خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف طویل عرصے سے احتجاج کر رہی ہیں، لیکن حکومت شکایات پر دھیان دینے کے بجائے ان کی آواز کو دبانے کا کام کر رہی ہے۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ کھلاڑی ملک کا فخر ہیں۔ ملک کو ان پر فخر کیوں ہے، کیونکہ جب وہ تمام تر مشکلات کے باوجود انتھک محنت اور بہت کچھ برداشت کرنے کے بعد تمغے جیتتے ہیں تو ان کی جیت میں ہماری جیت ہوتی ہے، ملک مسکراتا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’خواتین کھلاڑیوں کی جیت بقیہ لوگوں سے بڑی ہوتی ہے۔ وہ ملک کی پارلیمنٹ کے ساتھ والی سڑک پر آنکھوں میں آنسو لیے بیٹھی ہیں۔ طویل عرصے سے جاری استحصال کے خلاف ان کی شکایت کو کوئی نہیں سن رہا ہے۔ مضبوط بازوؤں لیکن معصوم دلوں والی ان لڑکیوں نے یقین کیا، جب حکومت نے ان سے کہا کہ جانچ ہوگی۔ لیکن نہیں ہوئی۔ سزا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔ کیا حکومت مجرموں کو بچانا چاہتی ہے؟" پرینکا گاندھی واڈرا نے کھلاڑیوں کی شکایت نہ سننے پر دہلی پولیس سے بھی سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers' Protest کانگریس رہنما بھوپیندر سنگھ ہڈا پہلوانوں کی حمایت کرنے جنتر منتر پہنچے

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’دہلی پولیس پر کس کا دباؤ ہے۔ کیوں کی پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈروں پر بھارت جوڑو یاترا کے دوران کسی لڑکی کا درد سننے پر پوچھ گچھ کی جاتی ہے، لیکن ملک کا وقار بڑھانے والی کھلاڑیوں کی فریاد کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کسی پارٹی کا نام لیے بغیر کہا، ’’جب کسی پارٹی اور اس کے لیڈروں کا غرور آسمان کو چھوتا ہے تو ایسی آوازوں کو کچل دیا جاتا ہے۔ آئیے اپنی ان بہنوں کا ساتھ دیں۔ یہ ملک کی عزت کا معاملہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ خواتین پہلوانوں نے انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے اور یہاں جنتر منتر پر خواتین کھلاڑی احتجاج کر رہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.