ETV Bharat / state

کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو حکومت 5 لاکھ روپے دے: کانگریس

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 4:14 PM IST

کانگریس کی ترجمان سپریا سری نیت نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لئے مناسب سطح پر اسپتال میں وینٹلیٹر وغیرہ کی سہولت دستیاب نہیں کرائی جس کے سبب لوگ جاں بحق ہوئے۔ حکومت اس کے لئے ذمہ دار ہے۔ اس لئے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد دی جانی چاہیے۔

کانگریس ترجمان
کانگریس ترجمان

کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کی کورونا مینجمنٹ کی ناقص پالیسی کے سبب کثیر تعداد میں لوگوں کی جان گئی ہے اس لئے مرنے والوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد دی جانی چاہیے۔

کانگریس کی ترجمان سپریا سری نیت نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لئے مناسب سطح پر اسپتال میں وینٹلیٹر وغیرہ کی سہولت دستیاب نہیں کرائی جس کے سبب لوگ ہلاک ہوئے۔ حکومت اس کے لئے ذمہ دارہے اس لئے ہرایک مرنے والوں کے کنبہ کو پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد دی جانی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 50 ہزار روپے دینے کی بات سپریم کورٹ میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم بہت کم ہے اور اتناپیسہ مریض کو اسپتال میں داخل کرانے پر ہی خرچ ہوجاتے ہیں۔

پی ایم کیئر فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں حکومت کے پاس 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم آئی ہے اور اس کا کوئی حساب نہیں ہے۔ یہ رقم کورونا کے نام سے آئی ہے اس لئے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی اہل خانہ کو اس فنڈ سے بھی رقم دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:یادگیر: کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ معاوضہ دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ کورونا کے سبب ہونے والی اموات کا اعداد وشمار چھپایا نہیں جانا چاہیے اور اس کے تعلق سے سروے بھی کرایا جانا چاہیے۔ ملک میں کورونا کے سب بڑی تعداد میں لوگوں کی ملازمتیں گئی ہیں۔ لوگوں کو کاروبار ختم ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.