بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے نریندر مودی حکومت سے مہاراشٹر کے پال گھر میں سادھوؤں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دانش علی نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'سادھوؤں کی ماب لنچنگ کرکے بے رحمانہ قتل تکلیف دہ ہے، نریندر مودی حکومت کو اس کے قصورواروں کو انصاف کے سامنے لانا چاہیے'۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف اس واقعہ کے سازشی کو بلکہ اس سے پہلے ماب لنچنگ کے ایسے تمام واقعات کے قصورواروں کو بھی سزا دی جانی چاہیے۔
مسٹر علی ماب لنچنگ کے معاملے کو پہلے بھی لوک سبھا میں اٹھا چکے ہیں۔