کانگریس نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت سے فوج میں بھرتی کے لیے 'اگنی پتھ اسکیم کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم 'قومی سلامتی' اور نوجوانوں کے مفاد میں نہیں ہے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہم مرکزی حکومت سے اگنی پتھ اسکیم کو فوری اثر سے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ بھرتی اسکیم نہ تو قومی سلامتی کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے محفوظ ہے۔ یہ ایک ایسی اسکیم ہے جو بھارتی فوج اور قوم کے لیے سازگار نہیں ہے۔Congress On Agneepath Scheme
یپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ وزیر دفاع کی طرف سے اعلان کردہ دو سال کی نرمی امیدواروں کے لیے ناکافی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کے نوجوانوں سے معافی مانگے کیونکہ پچھلے تین سالوں سے فوج میں کوئی بھرتی نہیں ہوئی اور یہ بھرتی کیوں نہیں کی گئی۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ تنقید کرتے ہوئے کانگریس ایم پی نے کہاکہ وزیر اعظم ملک کے نوجوانوں کی امنگوں کے بارے میں کیوں نہیں سوچ رہے ہیں؟ حکومت اس سکیم کو لا کر عوام کی توجہ بے روزگاری کے مسئلے سے ہٹا رہی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے نوجوانوں سے امن برقرار رکھنے اور عدم تشدد کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اپیل کی۔ مرکزی حکومت کی فوج میں نئی بھرتی اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد پورے ملک میں احتجاج اور تشدد ہو رہا ہے، جہاں نوجوانوں کو مسلح افواج میں چار سال تک تینوں خدمات میں 'اگنی پتھ کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔
یو این آئی