ETV Bharat / state

'نئی تعلیمی پالیسی میں معذوروں کا خاص خیال رکھا جائے' - unesco

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی تیار کرتے وقت حکومت معذوروں کے سلسلے میں یونیسکو کی رپورٹ کو پیش نظر رکھے گی۔

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 3:19 PM IST

نائیڈو نے یونیسکو کے ڈائریکٹر ایرک فالٹ کی قیادت میں ان سے ملاقات کے لیے بھارت آئے ایک وفد سے یہ بات کہی۔

فالٹ نے نائیڈو کو یونیسکو کی معذوروں کی تعلیم کے متعلق بھارت کی صورت حال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔ نائب صدر نے کہا کہ یونیسکو کی رپورٹ صحیح وقت پر آئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں نئی تعلیمی پالیسی تیار کی جارہی ہے۔ اس رپورٹ سے نئی تعلیی پالیسی تیار کرنے میں مدد ملے گی اور حکومت اس رپورٹ کے مشوروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے پالیسی تیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معذور طلبہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے بھارت دنیا کی بہترین تعلیمی پالیسیوں اور روایات کو اپناتا رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت نئی تعلیمی پالیسی بناتے وقت تعلیم میں یکسانیت لائے گی۔ اور معذوروں کا خصوصی خیال رکھے گی۔

یونیسکو کی اس رپورٹ میں معذوروں کے متعلق دس مشورے دئے گئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.