سندھیا نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ تحریک چلا رہے کسانوں سے بات چیت کرنے کی پالیسی کی وجہ سے ہی حکومت نے کسان تنظیموں کے ساتھ گیارہ راونڈ کی بات چیت کی ہے۔
زرعی قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے کسانوں کو اپنی پیداوار کہیں بھی اور کسی بھی من چاہی قیمت پر فروخت کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔ حکومت نے اس قانون کو ڈیڑھ برس تک ملتوی کرنے کی بات کہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسان ملک کی ترقی کی ریڑھ ہیں۔ وہ دنیا کا پیٹ بھرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں زرعی اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔ اس وقت کے وزیر زراعت نے اس سلسلہ میں وزرائے اعلیٰ کو خط بھی لکھا تھا۔ کانگریس کو اپنی زبان نہیں بدلنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: دگ وجے نے سندھیا پر طنز کیا