ETV Bharat / state

حکومت کسانوں کے تئیں جواب دہ: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے تئیں ذمہ دار ہے اور اسے کسان مخالف تینوں قانون واپس لینے کےلئے کسانوں کے مطالبات پورے کرنے چاہئے۔

حکومت کسانوں کے تئیں جواب دہ: پرینکا گاندھی
حکومت کسانوں کے تئیں جواب دہ: پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 2:42 PM IST

محترمہ واڈرا نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون کے لیے مارچ کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ حراست میں لئے جانے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ حکومت پانچ سال کےلئے منتخب کی جاتی ہے اور اسے عوام کا کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے عام شہریوں ،کسانوں اور مزدوروں کے تئیں جواب دہ ہوتی ہے اور اسے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں مسٹر گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے رہنماؤں نے وجے چوک سے راشٹرپتی بھون کےلئے آج مارچ کیا اور قریب دو کروڑ کسانوں کے دستخط والے خط صدر

جمہوریہ کو سونپے گئے لیکن انہیں پولیس نے آگے جانے نہیں دیا۔ بعد میں مسٹر گاندھی سمیت تین رہنماؤں کے وفد کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.