ضلع گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی ہدایت پر پنچایت راج افسر کنور سنگھ یادو اور ان کی صفائی ٹیم نے دادری بلاک کے داتاولی گاؤں میں منادی کے ذریعہ وسیع پیمانے پر تشہیر کی۔
اس سلسلے میں چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے مطلع کیا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں بیداری مہم باقاعدگی سے جاری ہے اور دیہی عوام کو آگاہ کرنے کے لیے تشہیر کی جارہی ہے تاکہ دیہی علاقوں کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور ویکٹر سے ہونے والی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔