ETV Bharat / state

گجرات میں سرکاری اعداد و شمار سے 27 گنا زیادہ اموات: کانگریس

گجرات میں کورونا سے ہونے والے اموات کے اعداد و شمار کو حکومت نے چھپایا ہے اور وہاں سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے 27 گنا زیادہ لوگ اس وبا سے مرے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:54 PM IST

گجرات میں سرکاری اعداد و شمار سے 27 گنا زیادہ اموات: کانگریس
گجرات میں سرکاری اعداد و شمار سے 27 گنا زیادہ اموات: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ گجرات میں کورونا سے ہونے والے اموات کے اعداد و شمار کو حکومت نے چھپایا ہے اور وہاں سرکاری اعدادو شمار کے مقابلے 27 گنا زیادہ لوگ اس وبا سے مرے ہیں۔

گجرات میں کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کو انصاف دلانے کے لیے کووڈ مارچ نکالنے والی کانگریس نے منگل کے روز کہا کہ گجرات میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کے جو اعداد وشمار دیے گئے ہیں‘ ان سے کہیں زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کی ترجیحات میں عوامی صحت نہیں‘ وزیراعظم کی تشہیر ہے۔

کانگریس ’کووڈ نیائے یاترا‘ کے ذریعے سے ہلاکتوں اور متاثرہ افراد سے بات چیت کرکے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ گجرات میں کورونا کے وقت عوام نے سرکاری بے انتظامی کے سبب درد جھیلا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں 1991 جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے: راہل گاندھی

پارٹی نے جو مطالبہ گجرات حکومت سے کیا ہے‘ ان میں اہم مطالبہ یہ ہے کہ کووڈ متاثرہ تمام مریضوں کے اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی ریاستی حکومت کرے۔ پارٹی نے کہا کہ گجرات حکومت نے صحت خدمات پر بجٹ کا محض 06 فیصد خرچ کیا ہے اور ایسا کرکے اس نے عوامی صحت کو داؤ پر لگایا ہے۔

کانگریس کے دہلی کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے کہا،’پورا ملک کورونا سے پریشان ہے۔ حکومت کو آئی سی یو بیڈ، دوائیں، آکسیجن کو بڑھانا چاہیے۔ اس وبا کے حوالےسے جس سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہیے تھے، حکومت سنجیدگی سے اتنے اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.