ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کے ارکان کو گھر جانے کی اجازت

قومی دارالحکومت دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے منسلک کئی افراد کورونا مثبت پائے گئے تھے، جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا لیکن اب ان میں سے زیادہ ترلوگ پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں، حکومت نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ستییندر جین
ستییندر جین
author img

By

Published : May 6, 2020, 8:34 PM IST

Updated : May 6, 2020, 9:06 PM IST

نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے نکلے افراد میں بڑی تعداد میں کورونا وائرس پایا گیا تھا۔ اس سے منسلک تقریبا 4000 ایسے افراد ہیں، جنہیں دہلی یا دوسرے مقامات سے قرنطینہ میں داخل کیا تھا۔

ان میں تقریبا ایک ہزار افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے، جن کا علاج دیگر ہسپتالوں میں چل رہا ہے۔ ان میں جو لوگ ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان میں سے زیادہ تر لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ان کی متعدد مرتبہ جانچ ہوچکی ہے اور وہ اب پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ایسے لوگوں کو دہلی حکومت نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ایسے افراد کی تعداد کتنی ہے اس تعلق سے ابھی حکومت کی جانب سے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے افراد بھی ہیں جن پر مقدمہ بھی ہوا تھا۔ دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ جن پر مقدمہ ہوا ہے ان پر پولیس کاروائی کرے۔

دہلی کے وزیر صحت اور داخلہ ستییندر جین کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ روز ہی گریٹر نوئڈا سے جماعت سے منسلک افراد پکڑے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تبلیغی جماعت معاملے میں خوب سیاست ہوئی اور میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ مرکز کے سربراہ مولانا سعد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ حالانکہ جماعت سے منسلک افراد کی ایک الگ ہی تصویر اس وقت سامنے آئی جب وزیراعلی اروند کیجریوال کی جانب سے پلازمہ ڈونیٹ کرنے کی اپیل پر جماعت کے لوگوں کھل کر سامنے آگئے اور اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔

Last Updated : May 6, 2020, 9:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.