بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کی گئی جبکہ قبل ازیں برطانیہ میں کوویڈ۔19 کے نئے اسٹرین کے تیزی سے پھیلنے کی اطلاع کے بعد مرکزی حکومت نے بین الاقوامی پروازوں پر 22 دسمبر کی آدھی رات سے 31 دسمبر 2020 تک پابندی عائد کی تھی۔
تازہ احکامات کے مطابق مرکزی حکومت نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ حکومت کے نئے حکم نامہ کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر عائد پابندی کو جاری رکھنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پابندی میں توسیع کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور اس کا فیصلہ وزرا کے گروپ کو کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ عارضی پابندی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ تازہ حکم نامہ کے مطابق حکومت کی جانب سے عائد پابندی کا اطلاق خصوصی پروازوں اور کارگو آپریشن پر نہیں ہوگا۔