ETV Bharat / state

All Party Meeting: کُل جماعتی اجلاس طلب

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن کل سے شروع ہورہا ہے۔ مانسون سیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے مرکزی حکومت نے آج صبح 11 بجے ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 8:06 AM IST

مانسون سیشن سے قبل مرکزی حکومت نے کُل جماعتی اجلاس طلب کی

مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون سیشن (parliament monsoon session) سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 'پارلیمنٹ کمپلیکس میں صبح 11 بجے سے اجلاس کا آغاز ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کر سکتے ہیں۔'

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اجلاس کے دوران ایوان کے قائدین سے بات چیت کریں گے اور 19 جولائی کو اجلاس شروع ہونے سے پہلے ان کے خیالات لیں گے۔

وہیں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا شام 4 بجے ایوان زیریں کے فلور رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

یہ اجلاس مانسون سیشن سے ایک دن پہلے طلب کیا گیا ہے یہ سیشن 19 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔ موجودہ کووڈ 19 وبائی امراض کی دوسری لہر کے بعد یہ پہلا سیشن ہوگا۔ سیشن کا وقت صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مانسون سیشن: اپوزیشن کووڈ، مہنگائی، تیل پرحکومت کو گھیرے گی

بتایا جارہا ہے کہ شام کے تین بجے این ڈی اے کے اتحادیوں کی ایک میٹنگ بھی ہوگی جس میں مانسون سیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ یہ اجلاس پی ایم مودی کی زیرصدارت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.