نئی دہلی: سابق مرکزی کابینہ وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو کہا کہ 'گورننس سے حکمران اور گڈ گورننس سے شخصیت بنتی ہے' اور وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ ثابت کر کے دکھادیا ہے۔
نقوی نے روٹری تنظیم روٹری ڈلہی آئٹس فاؤنڈیشن کے ذریعہ دارالحکومت کے وزیرپور میں قائم کردہ ہنر مندی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی بائی چانس نہیں بلکہ عزم، محنت اور وابستگی سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'غریب ملک کی صف' سے 'مضبوط اقتصادی طاقت' کی پہچان نے ہندوستان کی شان میں اضافہ کیا ہے۔ مودی نے 'پالیسی پیرالسس کی روایت‘ کو ریفورم، پرفام، ٹرانسفارم کے نتائج‘ سے ختم کیا۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ ہندوستان دنیا بھرکے لیے سرمایہ کاری کا بہترین ہب بن گیا ہےاور مینوفیکچرنگ کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔
نقوی نے کہا، "سال 2022 میں، ملک نے 770 ارب ڈالر کی ریکارڈ برآمد کی تھی۔ از آف ڈوئنگ بزنس میں 2014 میں 142 ویں نمبر سے اوپر اٹھ کرہندوستان اب 63ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت 2014 سے پہلے 'فریجائل فائیو' میں تھی۔ سال 2014 تک ہندوستان کی معیشت ایسی تھی کہ اس کا شمار فریجائل فائیو یعنی انتہائی نازک پانچ معیشتوں میں تھا اور ہم عالمی درجہ بندی میں 10ویں نمبر پر تھے۔ لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔ مودی کی بے مثال گڈ گورننس کی وجہ سے آج ہم دسویں پوزیشن سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ہندوستان کی معیشت ساڑھے تین ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون بنانے والا ملک ہے۔ ٹیکس وصولی کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ اپریل 2023 میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ روٹری اسکل سنٹر فار ایکسی لینس نوجوانوں کی قابل روزگار ہنر مندی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ مرکزکسٹمر کیئر ایگزیکٹو، ویلڈنگ ٹیکنیشن، سی این سی مشین آپریٹر، ایکویٹی ڈیلر اور مختلف روزگار کے قابل کورس فراہم کرے گا۔
اس موقع پرراجیہ سبھا ایم پی نارائن داس گپتا، وزیر پور ایم ایل اے راجیش گپتا، روٹری ڈسٹرکٹ کے ڈی جی اشوک کنتور، روٹری ڈلہی آئٹس فاؤنڈیشن کی صدر ریما گرگ اور نائب صدر سی پی گپتا، پی ایچ ڈی سی سی آئی میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مکیش گپتا اور دیگر معززین موجود تھے۔
یواین آئی۔
Naqvi on Governance حکمرانی سے حکمران اور گڈ گورننس سے شخصیت بنتی ہے، نقوی - ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت