ETV Bharat / state

اچھا انسان بننا تعلیم کی کسوٹی: كووند

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 11:39 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:34 AM IST

صدر رام ناتھ كووند نے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض ڈگری حاصل کرنا، نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بننا اس کی کسوٹی ہے۔

اچھا انسان بننا تعلیم کی کسوٹی
اچھا انسان بننا تعلیم کی کسوٹی

قومی دارالحکومت دہلی میں صدر رام ناتھ كووند نے وکاس بھارتی بشنوپور کے تعاون سے منعقد خود روزگار اور خود کفیل زرعی صنعت اور مہارت کی ترقیاتی سکیم کے پروگرام میں حصہ لیا۔

انہوں نے اس تقریب میں کہا 'تعلیم ایسی چیز ہے جو ہم اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی دے سکتے ہیں، آپ اپنے بچوں کو سکول ضرور بھیجیں، ساتھ ہی انہیں اچھا طرزعمل دیں جس سے وہ اچھے اور برے کی شناخت کرسکیں'۔

صدر رام ناتھ كووند نے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض ڈگری حاصل کرنا، نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بننا اس کی کسوٹی ہے

صدر نے کہا کہ ڈگری حاصل کر لینے سے ہی تعلیم مکمل نہیں ہوجاتی، بلکہ تعلیم یافتہ وہ شخص ہے جو ایک اچھا انسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھا انسان بننا تعلیم کی کسوٹی ہے، انہوں نے قبائلی برادری کے لوگوں سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

صدر رام ناتھ كووند نے کہا کہ بشنوپور آنا، ان کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔ بشنوپور قربانی، جدوجہد اور خود داری کی سرزمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بدل رہا ہے اس لیے سب کو بدلنے کی ضرورت ہے، ہمیں انسان بن کر یہ کوشش کرنی ہے کہ ہمارے طرز عمل میں فرق نہ ہو۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.