ETV Bharat / state

دہلی: بکرا بازار بند ہونے سے تاجر مایوس - عیدالاضحیٰ 2020

کورونا وائرس کے اس دور میں بہت سی ایسی باتیں ہیں، جو آج سے قبل نہیں ہوئی۔ اسی لیے رواں برس کی عیدالاضحیٰ بھی گذشتہ سالوں کی طرح قدر مختلف ہے۔

goat market closed
بکرا بازار بند ہونے سے تاجر مایوس
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 9:42 PM IST

دہلی والوں کے لیے یہ برس گذشتہ برسوں سے کافی مختلف رہا۔ رمضان المبارک کی رونقیں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماندھ پڑ گئی تھی، تاہم اب عید الاضحیٰ کے موقع پر جو بازار بکروں سے گلزار ہوا کرتے تھے، ان بازاروں کو انتظامیہ کی جانب سے اس برس لگنے کی اجازت ہی نہیں ملی۔

دیکھیں ویڈیو

اسی لیے دہلی کے مختلف علاقوں میں بکرے کلو کے حساب سے فروخت کیے گئے، رواں برس بکرے والے بھی معاشی بحران سے دو چار دکھے۔

انہیں امید تھی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر معاشی بحران سے چھٹکارا ملے گا، لیکن بازار نہ لگنے سے انہیں مایوسی ہی ہاتھ لگی۔

ایسے میں بازاروں سے خریدار بھی ندارد دکھے، جو بکروں کی قیمت عید الاضحیٰ کے دوران آسمان چھو لیتی تھی وہ بھی کلو کے حساب سے بکنے کی وجہ سے بڑھ نہ سکی۔

حالانکہ اس کا نقصان ان بکرا فروشوں کو ہوا، جو منہ مانگی قیمتوں پر اپنے جانور فروخت کرتے تھے۔ انہیں اب بازار کے حساب سے ہی دام رکھنے پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.