گوا وزیراعلیٰ منوہر پاریکر کا لمبی بیماری کے بعد انتقال
ریاست گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر کا لمبی بیماری کے بعد 63 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
گوا کے وزیراعلیٰ بننے سے قبل وہ وزیر ریل اور وزیردفاع کی ذمہ داری بھی ادا کرچکے تھے۔
گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ جگر کے کینسر سے متاثر تھے۔ سابق میں ان کا امریکہ اور دہلی کے ایمس میں علاج کیا گیا۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، اتوار کی صبح کانگریس پارٹی نے گورنر کے نام ایک خط روانہ کیا۔ اس خط میں کانگریس پارٹی کی جانب سے اسمبلی میں اکثریت کا اعلان کیا گیا اور گورنر سے حکومت کی تشکیل کی دعوت دینے کی اپیل کی گئی۔
جبکہ دوسری جانب گذتہ ایک روز سے بی جے پی بھی منوہر پاریکر کی صحت کی ناسازی کے مد نظر نئے وزیر اعلی کی تلاش بھی شروع کردی تھی۔
منوہر پاریکر کے انتقال سے سیاسی حلقوں میں مایوسی ہے۔