مودی نے گزشتہ برس 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیہی زندگی میں آسانی فراہم کرنے کے لے سبھی خاندانوں کو صاف ستھرے پینے کا پانی پہنچانا ضروری ہے۔ اس کے لیے جل جیون مشن کے تحت ہر گھر کو نل سے پانی دینے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ تھا کہ اس سے دیہی علاقوں کی صحت میں بہتری آئے گی اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔
مشن کے تحت ہر غریب اور کمزور دیہی خاندان کو صاف ستھرے پینے کا پانی مہیا کرانا ہے۔ پروگرام کو کیسے عملی جامہ پہنانا ہے اور ہر گھر میں پانی کب اور کہاں کیسے پہنچانا ہے اس کے لیے ریاستوں اور مرکزی حکومت نے پروگرام طے کیا ہے لیکن وزیراعظم نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر گزشتہ دو اکتوبر کو اس مشن کو مہم بنانے کا اعلان کیا۔
مودی نے گاؤں کے بچوں کو اس مشن سے جوڑنے کا پروگرام بنانا اور گاندھی جی کی 151 ویں سالگرہ پر 100 دن کی ایک خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مہم کے تحت سب سے پہلے دیہی علاقوں میں بچوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لئے انہیں نل سے جل مہیا کرانا ضروری ہے۔
وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ آنگن واڑی مراکز اور دیہی علاقے کے اسکولوں میں خالص پینے کا پانی اس مہم کے تحت مہیا کرایا جائے گا۔ جل جیون مشن کا ہدف حاصل کرنے کی سمت میں مودی کی یہ انوکھی پہل مانا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے اس کے لیے 29 ستمبر کو جل جیون مشن کا ’لوگو‘’ جاری کرکے گرام پنچایتوں، جل کمیٹیوں اور دیہی سطح پر اس تحریک سے جڑیں اور پروگرام کے عملی جامہ پہنانے کے لیے خصوصی پروگرام کے لیے لائحہ عمل تیار کیا اور کہا کہ اس کے تحت آنگن واڑی مراکز اور دیہی زون میں تعلیمی اداروں کو پینے کے پانی کے اس منصوبے سے جوڑا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے اسے تحریک کی شکل دی جائے گی۔
مودی نے کہا کہ سو دنوں میں یہ مہم یقینی طور سے عوامی تحریک کی شکل لے لے گی اور اس سے دیہی زون میں ہر بچے کی زندگی میں ایک نئی مسکان پیدا کی جاسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کو وقت پر کامیابی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا گیا تو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 151 ویں سالگرہ پر ملک کی طرف سے انہیں اس سے بڑی خراج عقیدت نہیں ہوسکتی ہے۔