پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے 10 روز قبل شہلا رشید کو نوٹس دینے کی ہدایت دی تاہم سماعت کے دوران تفتیشی عہدیدار نے کہا کہ مقدمہ میں ابتدائی جانچ چل رہی ہے۔
عدالت نے الزامات کی نوعیت اور تفتیشی عہدیدار کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی ضمانت کی عرضی کو مسترد کردیا لیکن تفتیشی عہدیدار کو ہدایت دی کہ اگر شہلا رشید کو گرفتار کرنا ضروری ہوتو انہیں 10 روز قبل نوٹس جاری کرے۔
شہلا رشید کے وکیل نے کہا کہ ان کی موکل تحقیقات کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہے اور وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔