ETV Bharat / state

PM Modi On GDP جی ڈی پی کے اعداد و شمار معیشت کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں، مودی - مجموعی گھریلو پیداوار اعداد و شمار پر مودی

مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ اعداد و شمار عالمی چیلنجوں کے درمیان بھارتی معیشت کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

جی ڈی پی کے اعداد و شمار معیشت کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں، مودی

author img

By

Published : May 31, 2023, 10:51 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مالی سال 2022-23 کے لئے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ اعداد و شمار عالمی چیلنجوں کے درمیان بھارتی معیشت کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ مالی سال 2022-23 میں بھارتی معیشت کی ترقی کی شرح 7.2 فیصد رہی ہے، جبکہ ریزرو بینک آف انڈیا نے اس کے سات فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔ اس کے باوجود بھارتی معیشت کی ترقی کی شرح 7.2 فیصد رہی۔ اس کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دنیا بھر کی ریٹنگ ایجنسیوں نے اسے سات فیصد سے کم کرنے کی بات کی تھی۔

مرکزی شماریات کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر پر امید ماحول اور میکرو اکانومی کے آثار ہماری معیشت کی صلاحیت اور لوگوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں استعمال ہونے والی مشکل اصطلاحات کے معنی و مفہوم سمجھیں

دریں اثنا، جی ڈی پی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، وزارت خزانہ نے کہا کہ بھارت گزشتہ مالی سال میں دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت رہی ہے۔ مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بھی بھارت دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کی ہے۔ نجی کھپت اور سرمائے کی تشکیل میں مسلسل اضافہ کی بنیاد پر ترقی کو رفتار حاصل ہوئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.