ETV Bharat / state

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گوتم گمبھیر اسٹینڈ - ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں خود گوتم گمبھیر اسٹینڈ کا افتتاح

دار الحکومت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کوٹلہ گراؤنڈ میں ایک اسٹینڈ سابق بھارتی کرکٹر اور ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن گوتم گمبھیر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

Gautam Gambhir Stand at Arun Jaitley Stadium
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گوتم گمبھیر اسٹینڈ
author img

By

Published : Nov 26, 2019, 10:13 PM IST

گمبھیر نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں خود گوتم گمبھیر اسٹینڈ کا افتتاح کیا۔انہوں نے گوتم گمبھیر اسٹینڈ کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے لیے یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ میرے نام پر اس اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ کا نام رکھا گیا ہے۔میں نے اپنی تمام کرکٹ اس میدان پر کھیلی ہے، یہیں سے میں نے کرکٹ سیکھی ہے اور مجھے بڑا اعزاز محسوس ہو رہا ہے کہ اس اسٹیڈیم میں اب گوتم گمبھیر اسٹینڈ بھی رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ وقت پہلے دار الحکومت کے فیروز شاہ اسٹیڈیم کا نام آنجہانی مرکزی وزیر اور دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے) کے سابق صدر ارون جیٹلی کے نام پر رکھا گیا تھا۔

یہ اسٹیڈیم اب ارون جیٹلی اسٹیڈیم کہلاتا ہے۔اگرچہ اس کا میدان فیروز شاہ کوٹلہ میدان ہی ہے۔

اپنے نام پر اسٹینڈمنسوب کئے جانے کے بعد گمبھیر سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی اور 1983 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن مہندر امرناتھ کی مخصوص صف میں شامل ہو گئے ہیں جن کے نام پر ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دو اسٹینڈ کے نام ہیں۔

موجودہ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کے نام پر اس اسٹیڈیم میں ایک پویلین ہے جبکہ دھماکہ خیز اوپنر وریندر سہواگ اور سابق خاتون کرکٹر انجم چوپڑا کے نام پر دو گیٹ ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.