ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم بی این سنگھ نے عوام کو اس سلسلے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جانکاری انتظامیہ سے تصدیق کے بعد ہی شائع کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی نے سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے بھی پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سرویلانس کے ذریعہ نگاہ رکھ رہی ہے۔ لوگوں سے افواہوں پر توجہ نہیں دینے کی اپیل کی ہے۔