سہاس ایل وائی نے جمعرات کی صبح ٹوکیو پیرالمپکس میں جرمن کھلاڑی نکلاس جے پوٹ کو 21-9، 21-3 سے شکست دے دی۔
ان کا دوسرا میچ 3 ستمبر یعنی جمعہ کو انڈونیشیا کے ہیری سوسانتو سے ہوگا۔
گوتم بودھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سُہاس ایل وائی کی اس جیت سے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں خوشی کی لہر ہے۔ لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ گولڈ میڈل جیت کر لوٹیں۔
واضح رہے کہ سُہاس ایل وائی دنیا کے نمبر تین بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں۔ وہ سنہ 2016 پیرالمپک میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ اسی ہدف کے ساتھ وہ ٹوکیو پہنچے ہیں۔