ETV Bharat / state

گارگی کالج معاملہ: پرنسپل نے معافی مانگی - گارگی کالجپرنسپل نے معافی مانگی

گزشتہ روز دہلی کے گارگی کالج میں چند نوجوانوں نے طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جبکہ کالج انتظامیہ نے کارروائی کرنے میں تاخیرکی تھی جس پر پرنسپل نے معافی مانگی ہے۔

پرنسپل نے معافی مانگی
پرنسپل نے معافی مانگی
author img

By

Published : Feb 10, 2020, 8:17 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:55 PM IST

دہلی کے گارگی گرلز کالج میں اوباش نوجوانوں کے ذریعے طالبات کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے میں قومی کمیشن برائے خواتین کے ذریعہ از خود کارروائی اور طالبات کے زبردست مظاہرہ کے بعد کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رومیلا کمار نے معافی مانگی ہے۔

طالبات کی شکایت پر فوری کارروائی نہ کرنے کے لیے کئی اعلیٰ اہلکاروں بشمول اساتذہ کے استعفیٰ کے مطالبہ کو بھی تسلیم کیا۔

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع لڑکیوں کے تعلیمی ادارہ گارگی کالج میں سالانہ پروگرام کے دوران لڑکوں کا ایک گروہ کالج میں داخل ہوا اور لڑکیوں سے بدتمیزی کی نیز جے شری رام کے نعرے لگائے، یہ واقعہ 6 فروری کا ہے۔

طالبات نے اس کی شکایت کالج انتظامیہ سے کی تھی لیکن بدمعاشوں کے سیاسی پارٹی سے وابستگی کی وجہ سے انتظامیہ بھی خاموش تھا۔

ایک طالبہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ '6 فروری کو ہمارے کالج میں سالانہ پروگرام تھا۔'
لیکن اس پروگرام میں دیر شام لڑکوں کا ایک گروپ داخل ہوا اور طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا نیز سی اے اے کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔

طالبات نے الزام عائد کیا کہ اس معاملے کی شکایت انتظامیہ سے کی گئی لیکن انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کررہا تھا اسی لیے انہوں نے سوشل میڈیا اور بلاگنگ کے ذریعے معاملہ اجاگر کیا۔

دہلی پولیس نے بھی اس معاملہ کی انکوائری شروع کردی ہے اور مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ کالج کے ذریعہ اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو اپنی رپورٹ دہلی پولیس کو سپرد کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.