ETV Bharat / state

نجف گڑھ شاہراہ پر کوڑے کے ڈھیر - ڈھیر لوگوں کے لیے پریشانی بن گیا

دہلی کے نجف گڑھ شاہراہ پر کوڑے کے ڈھیر کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات پیش آرہی ہے

نجف گڑھ شاہراہ پر کوڑے کے ڈھیر
نجف گڑھ شاہراہ پر کوڑے کے ڈھیر
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 9:08 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے نانگلوئی علاقے کے نجف گڑھ شاہراہ پر لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے کے بعد سے گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کوڑے کا یہ ڈھیر لوگوں کے لیے پریشانی بن گیا ہے، یہاں سے گزرنے والا ہر فرد جانوروں کی دہشت سے یہاں پریشان ہے۔

اس ڈھیر کی وجہ سے جانوروں کی بھی آمد شروع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے یہاں سے آنے والے ڈرائیورز اور دیگر پیدل چلنے والوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کے جہانگیرپوری علاقے کے شاہ عالم باندھ شاہراہ پر گندگی اس قدر ہے کہ لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے، لوگوں کو خوف ہے کہ ملک ے میں پھیلے کورونا وائرس سے تو لوگ بعد میں مریں گے لیکن یہ بدبو ان کو پہلے ہی مار ڈالے گی۔

دہلی کے نجف گڑھ شاہراہ پر کوڑے کے ڈھیر کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات پیش آرہی ہے
دہلی کے نجف گڑھ شاہراہ پر کوڑے کے ڈھیر کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات پیش آرہی ہے

آدرش نگر اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پون شرما ہیں، جو دوسری بار منتخب ہوئے ہیں، لیکن کسی بھی افسر کارپوریشن کونسلر اور رکن اسمبلی کی توجہ اس علاقے کی صفائی پر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آدرش نگر اسمبلی میں گندگی کا انبار پڑا ہوا ہے، جہانگیرپوری کے شاہ عالم باندھ شاہراہ پر ایچ بلاک میں ایک کثیر مقدار میں کچرا پڑا ہوا ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کوئی کچڑا ڈمپنگ علاقہ ہے۔

اس کچرے والے مقام پر گایوں کی بھی کثیر تعداد ہے، جس کی وجہ سے کئی بار حادثات بھی پیش آتے ہیں، لیکن کوئی ان کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، جبکہ آوارہ جانوروں کو ہٹانے کی ذمہ مداری دہلی میونسپل کارپوریشن ہی ہوتی ہے۔

آدرش نگر کے لوگوں نے بتایا کہ اس علاقے میں پچھلے دس برسوں سے کوئی کچرا مکان نہیں ہے، جہاں لوگ کچڑا پھینک سکیں۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ گھروں سے نکلنے والا کچڑا لا کر کھلی سڑک پر ڈال دیتے ہیں، تاہم کوڑے کی وجہ سے یہاں آوارہ گایوں کا ریوڑ جھنڈ رہتا ہے، اگر گایوں کے جھنڈ میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں تو لوگ شاہراہ پر آنے جانے والے افراد زخمی ہوجاتے ہیں۔

ان لوگوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعدد بار مقامی کارپوریٹر اور رکن اسمبلی سے بھی شکایت کی گئی، لیکن تمام افراد ایک دوسرے کے اوپر اس کا الزام ڈال دیتے ہیں، اور کوئی بھی اس کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت تمام پارٹیز کے رہنما بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں، لیکن کوئی ان کو پورا نہیں کرتا ہے۔

آدرش نگر رہائشی رام کشن نے بتایا کہ متعدد بار رکن اسمبلی پون شرما سے کچرا صاف کرانے کے لیے کہا گیا، لیکن وہ دہلی کی میونسپل کارپوریشن کا کام بتا کر س پر کوئی دھیان نہیں دیتے۔

رام کشن نے کہا کہ وہیں جب بلدیہ عہدیدار اور کارپوریٹرز کونسلر کے پاس جاتے ہیں تو وہ ملازم نہ ہونے کا رونا روتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک ے میں پھیلے کورونا وائرس سے تو لوگ بعد میں مریں گے لیکن یہ بدبو ان کو پلے ہی مار ڈالے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.