ETV Bharat / state

کانگریس وفد کی شیخ حسینہ سے ملاقات - مضبوط بنانے

کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے ایک وفد نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور دو طرفہ رشتوں کو مضبوط بنانے کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

حسینہ سے ملا کانگریس کا وفد
author img

By

Published : Oct 6, 2019, 11:35 PM IST

اس وفد میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے علاوہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور سابق مرکزی وزیر آنند شرما شامل تھے۔
اس دوران دونوں ملکوں کے مابین رشتوں کو اور مضبوط بنانے سے متعلق گفتگوہوئی ۔ہندستان کے چارروزہ دورے پر جمعرات کو یہاں پہنچیں محترمہ حسینہ نے اس دوران صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندرمودی ،وزیرخارجہ ایس جے شنکر سمیت کئ اہم رہنماؤں سے ملاقات کی ۔

مسٹرمودی اور محترمہ حسینہ نے اس دوران دونوں ملکوں کے مابین کئی اہم معاہدوں پر دسخط کیے اور ایک درجن سے زیادہ مشترکہ پروجکٹوں کا افتتاح کیا۔دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ملکوں کے مابین رشتوں کو اورمضبوط کرنے پر زوردیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.