ETV Bharat / state

گاندھی خاندان کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹانے کا فیصلہ سیاسی رقابت کی بنیاد پر: تھورات - ایس پی جی سکیورٹی

کانگریس کی صدر رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ایس پی جی سیکورٹی ہٹانے کا فیصلہ مرکزی حکومت نے سیاسی رقابت کی بنیادپر لیا گیا ہے۔

گاندھی خاندان کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹانے کا فیصلہ سیاسی رقابت کی بنیاد پر
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 11:52 PM IST

یہ سخت تنقید آج یہاں مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے صدر رکن اسمبلی بالاصاحب تھورات نے کیا ہے۔

بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزبِ مخالف سے سیاسی رقابت کی بنیاد پر برتاؤ کرنا مودی وشاہ کی قیادت میں بی جے پی کا طریقہ رہا ہے۔

مودی وشاہ کو مخالفت اور مخالف پارٹیاں دونوں ہی منظور نہیں ہیں، اسی لیے وہ مسلسل حزبِ مخالف کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اوریہ بات ملک کی عوام دیکھ رہی ہے۔

انہوں یہ سوال کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان کے دوفرد ملک کی وزیراعظم اندراگاندھی اور راجیو گاندھی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے، کیا یہ بات بی جے پی حکومت بھول چکی ہے؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بدلے کی سیاست نہ کرتے ہوئے گاندھی خاندان کی ایس پی جی سیکورٹی فوراً بحال کرے۔

انہوں نے بتایا کہ اب گاندھی خاندان کے افراد کے سکیورٹی کی ذمہ داری سی آر پی ایف کے کمانڈو دستے کو سونپی جائے گی، انہیں زیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد سے انہیں ایس پی جی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.