نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں آج بھارت عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں 18ویں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اس سمٹ میں 30 سے زائد سربراہان مملکت اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام اور 14 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بھارت نو تعمیر شدہ بھارت منڈپم میں 9-10 ستمبر یعنی آج اور کل جی 20 رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
-
#WATCH | G 20 in India | Prime Minister Narendra Modi invites the Head of the African Union to take his seat, as a permanent member of the G20 as the first session of the Summit begins. pic.twitter.com/ueCe7pwNLS
— ANI (@ANI) September 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | G 20 in India | Prime Minister Narendra Modi invites the Head of the African Union to take his seat, as a permanent member of the G20 as the first session of the Summit begins. pic.twitter.com/ueCe7pwNLS
— ANI (@ANI) September 9, 2023#WATCH | G 20 in India | Prime Minister Narendra Modi invites the Head of the African Union to take his seat, as a permanent member of the G20 as the first session of the Summit begins. pic.twitter.com/ueCe7pwNLS
— ANI (@ANI) September 9, 2023
جی ٹونئٹی سربراہی اجلاس صبح 9.30 بجے عالمی رہنماؤں کی پنڈال (بھارت منڈپم) میں آمد کے ساتھ شروع ہوگی۔ صبح تقریباً 10.30 بجے جی 20 سربراہی اجلاس کا پہلا سیشن 'ون ارتھ' یعنی ( ایک زمین ) ہوگا۔ جی 20 سربراہی اجلاس میں سیشن کے دوران ون ارتھ بحث کے اہم موضوعات میں سے ایک ہوگا۔ خاص طور پر اس سال کے G20 سربراہی اجلاس کا تھیم واسودھائیوا کٹمبکم' یا 'ایک زمین ایک خاندان ایک مستقبل' ہے۔ یہ قدیم سنسکرت متن مہا اپنشد سے لیا گیا ہے۔
-
India calls upon world to transform global trust deficit into trust, confidence: PM Modi at G20 Summit
— ANI Digital (@ani_digital) September 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/SYR4tvbEwz#G20India2023 #G20SummitDelhi #PMModi #BharatMandapam pic.twitter.com/7ll2Cuif64
">India calls upon world to transform global trust deficit into trust, confidence: PM Modi at G20 Summit
— ANI Digital (@ani_digital) September 9, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/SYR4tvbEwz#G20India2023 #G20SummitDelhi #PMModi #BharatMandapam pic.twitter.com/7ll2Cuif64India calls upon world to transform global trust deficit into trust, confidence: PM Modi at G20 Summit
— ANI Digital (@ani_digital) September 9, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/SYR4tvbEwz#G20India2023 #G20SummitDelhi #PMModi #BharatMandapam pic.twitter.com/7ll2Cuif64
اجلاس کے پہلے سیشن اور لنچ کے بعد سہ پہر 3.00 بجے دوسرے سیشن کا آغاز ہوگا۔ سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر تقریباً 7:00 بجے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی جانب سے ایک عشائیہ دیا جائے گا۔ اس عشائیہ میں G20 سربراہی اجلاس کے مہمانوں کے علاوہ کابینی وزراء اور ملک کے کچھ سابق سینئر رہنما بھی شرکت کریں گے۔
-
G20 Summit in New Delhi admits African Union as permanent member
— ANI Digital (@ani_digital) September 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/WDp55u7O54#G20India2023 #G20SummitDelhi #PMModi #AfricanUnion pic.twitter.com/r3S8L89nkF
">G20 Summit in New Delhi admits African Union as permanent member
— ANI Digital (@ani_digital) September 9, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/WDp55u7O54#G20India2023 #G20SummitDelhi #PMModi #AfricanUnion pic.twitter.com/r3S8L89nkFG20 Summit in New Delhi admits African Union as permanent member
— ANI Digital (@ani_digital) September 9, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/WDp55u7O54#G20India2023 #G20SummitDelhi #PMModi #AfricanUnion pic.twitter.com/r3S8L89nkF
قومی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن اس اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم سربراہی اجلاس میں چین کی نمائندگی چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کر رہے ہیں اور روس کی نمائندگی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔
یہ پہلا موقع ہے جب بھارت G20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہندوستان کی روایت اور طاقت کو دکھانے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ ہندوستان کا مقصد افریقی یونین کو جی 20 کے رکن کے طور پر شامل کرنا اور چوٹی کانفرنس میں یوکرین کی جنگ سے متعلق مشترکہ بیان سے متعلق اختلافات کو دور کرنا ہے۔
واضح رہے کہ G-20 کانفرنس میں شرکت کے لئے کینیڈا، آسٹریلیا، ارجنٹینا، جنوبی کوریا یون شوک یویو، ترکی، جنوبی افریقہ، یو اے ای، عمان اور کئی دیگر ممالک کے سربراہان آج دہلی پہنچ گئے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ہوائی اڈے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: جی ٹوئنٹی کی صدارت بھارت کے لئے سنہری موقع
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، ارجنٹائن کے صدر البرٹو، آسٹریلیا کے وزیر اعظم البانی، جنوبی کوریا کے صدر یون شوک یویو، اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ''صدر البرٹو فرنانڈیز، بھارت آپ کا استقبال کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔