نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اس بات پر زور دیا کہ جی-20 ممالک تعلیم کے شعبہ میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پنے میں جی20 ممالک کے وزرائے تعلیم کے اجلاس سے واشنگٹن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مودی نے وہاں موجود معززین سے تعلیم کے میدان میں اجتماعی تحقیق کو فروغ دینے پر کام کرنے کی اپیل کی۔
جی-20 ممالک کے کردار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے سامنے آنے والے مواقع اور چیلنجز کے درمیان صحیح توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہندوستان ان تجربات اور وسائل کو ، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ساتھ بانٹنے میں خوشی محسوس کرے گا۔
وزیراعظم نے نوجوانوں میں ہنر مندی کے فروغ کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کے کام کو اپ گریڈ کرکے اور ایسی حکمت عملیوں کو اپناکر ان کی قابلیت کے ساتھ بڑھانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں نجی تقریب میں مودی اور بائیڈن کے درمیان اہم بات چیت
انہوں نے کہا، "ہندوستان میں، ہم اسکل ٹریکنگ پر کام کر رہے ہیں جہاں تعلیم، ہنر اور محنت کی وزارتیں اس پہل پر مل کر کام کر رہی ہیں۔"
یو۔این۔ آئی۔