ETV Bharat / state

Future bright for Indian economy ہندوستانی معیشت 2023-24 کا مستقبل روشن ہے: رپورٹ - نجی شعبہ اچھی پوزیشن میں ہے

رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے پیشگی ٹیکس ادائیگی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نجی شعبہ اچھی پوزیشن میں ہے اور سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

n
n
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 10:41 PM IST

نئی دہلی: وزارت خزانہ کی ایک رپورٹ میں جمعہ کو کہا گیا ہے کہ جلد ہی آنے والے باقاعدہ اعداد و شمار جیسے جی ایس ٹی کی وصولی، ای وے بل اور پی ایم آئی (پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس) سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی معیشت کی ترقی برقرار رہنے کا امکان ہے اور موجودہ مالی سال میں معیشت کا نقطہ نظر روشن ہے۔

وزارت خزانہ کا ماہانہ اقتصادی جائزہ (اگست 2023) کہتا ہےکہ "مالی سال 2023-24 کے لیے ہندوستان کا معاشی نقطہ نظر روشن ہے۔ اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار برقرار ہے۔ مختصر وقفوں پر موصول ہونے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے صورتحال بھی اچھا ہے۔"

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2023 میں ان منتخب اشیائے خوردونوش جن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر سات فیصد سے اوپر چلا گیا تھا، کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ معدنی تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ خدشات کو بڑھا رہا ہے لیکن اسے ابھی بحران نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے پیشگی ٹیکس ادائیگی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نجی شعبہ اچھی پوزیشن میں ہے اور سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

مالی سال 2024 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معیشت کے لیے کچھ خطرات باقی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ"خام تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اگست میں مون سون کی بارشوں کی کمی خریف اور ربیع دونوں فصلوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس اثر کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کھپت اور سرمایہ کاری کی مضبوط گھریلو مانگ کی مدد سے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون، 2023) میں اسی کے مقابلے میں 7.8 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.