نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی شاہ جہانی جامع مسجد میں آج جمعہ کی نماز پر امن ماحول میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر دہلی پولیس بڑی تعداد میں مسجد کے باہر تعینات تھی۔ مسجد انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ دونوں کی یہی کوشش رہی کہ اس جمعہ کو کسی بھی طرح کا کوئی احتجاج نہ ہو۔ اس پورے معاملے میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے ڈی سی پی سینٹرل شویتا چوہان سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کئی روز سے جامع مسجد علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔Friday Prayers Held Peacefully at Jama Masjid Delhi
ان کا کہنا تھا کہ آج نماز جمعہ کے لیے بھی بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی۔ حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے، ساتھ ہی دو ڈرون کیمروں کے ذریعے علاقے پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ساتھ ہی امن کمیٹی کے ساتھ مل کر علاقے میں امن قائم کرنے کی تمام تر کوششیں کی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوگئے تھے، جس کے بعد نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس معاملے میں دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس میں اب تک چار لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ڈی سی پی سینٹرل شویتا چوہان کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے میں ابھی فی الحال تفتیش جاری ہے اور پولیس مستعدی کے ساتھ اس معاملے میں کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Agnipath Scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے درمیان آرمی چیف کا بڑا بیان