ETV Bharat / state

Jairam Ramesh اڈانی نے دو برسوں میں ملک کو 12 ہزار کروڑ روپے کا دھوکہ دیا - کانگریس کا اڈانی پر الزام

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اڈانی گروپ نے 2019 اور 2021 کے درمیان انڈونیشیا سے کوئلے کی 30 کھیپوں کا آرڈر دیا۔ Fresh revelations in Adani issue indicate over Rs 12,000 cr may have been siphoned off in two years: Congress

اڈانی نے دو برسوں میں ملک کو 12 ہزار کروڑ روپے کا دھوکہ دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 10:33 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو دعوی کیا کہ مودی حکومت اڈانی گروپ پر مہربان ہے اور اس گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لئے تمام کام کئے جا رہے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پچھلے دو برسوں میں اس گروپ نے ملک کے ساتھ 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا دھوکہ ہوا ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اڈانی گروپ نے 2019 اور 2021 کے درمیان انڈونیشیا سے کوئلے کی 30 کھیپوں کا آرڈر دیا۔ انڈونیشیا میں اس کوئلے کی قیمت 1,073 کروڑ روپے تھی جو کہ گجرات پورٹ پر 1,570 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔ اس طرح مودی جی کے دوست اڈانی نے قیمت میں ہیرا پھیری کرکے کوئلے کی صرف 30 کھیپوں میں ملک سے 533 کروڑ روپے لوٹ لئے۔

یہ بھی پڑھیں: Disqualification case of the rebel MLAs باغی اراکین اسمبلی کی نااہلی کیس میں اسپیکر 17 اکتوبر تک وقت بتائیں، سپریم کورٹ

انہوں نے کہا کہ معاملہ یہیں نہیں رکتا بلکہ گھوٹالہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "اڈانی گروپ نے 2021 اور 2023 کے درمیان انڈونیشیا سے کوئلے کی اس طرح کی دو ہزار کھیپوں کا آرڈر دیا ہے۔ اگر منافع کا یہ اوسط رکھا جائے تو اڈانی نے صرف دو سالوں میں ملک کو 12,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا دھوکہ دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت اس طرح ملک کا پیسہ اپنے دوستوں کے خزانے میں ڈال رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کا بوجھ عام آدمی کی جیب پر پڑ رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور اڈانی کی دوستی کا اثر یہ ہے کہ کاروبار کوئی بھی ہو صرف اڈانی کو فائدہ ہوتا ہے اور نقصان پورے ملک کو اٹھانا پڑتا ہے۔ مودی جی اپنے دوست کے ساتھ مل کر عام لوگوں کو لوٹنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں اور اس طرح موڈانی کی زبردست لوٹ مار جاری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.