ETV Bharat / state

گرودوارہ پربندھک کمیٹی ٹرین میں مفت کھانا تقسیم کرےگی

author img

By

Published : May 4, 2020, 5:24 PM IST

دہلی کے سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی خصوصی ٹرینوں سے اپنے ریاستوں کے لئے سفر کرنے والے مزدورو ں، طلبا، سیاحوں، عقیدت مند وغیرہ کے لئے ان کے سفر کے دوران انہیں ٹرینوں میں ان کے کمپارٹمنٹ میں تازہ مقوی اور گرم کھانے کے پیکٹ مفت تقسیم کرے گی۔

مہاجر مزدوروں کےلیے خصوصی ٹرین میں مفت کھانے کے پیکٹ

دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ دہلی کے مختلف گرودواروں سے لنگر پکا کر مذہب، ذات، فرقہ میں امتیاز کے بغیر تمام مسافروں کو ان کے سفر کے دوران ضرورت کے مطابق پیکٹ تقسیم کیا جائے گا اور اگر کوئی مسافر اضافی پیکٹ کا مطالبہ کرے گا، اسے اضافی پیکٹ بھی مفت دستیاب کرایا جائے گا۔

اس غذا کی تقسیم کا نظم، نئی دہلی، پرانی دہلی، نظام الدین آنند وہار اور ان تمام ریلوے اسٹیشنوں پر کیاجائے گی جہاں سے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی ریل گاڑیاں ان کے مطلوبہ مقامات پر چھوڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھانا دیگر ریاستوں سے چلنے والی ٹرینوں جو کہ دہلی سے ہوکر گزرے گی، کے مسافروں کو بھی دستیاب کرایا جائے گا۔

سرسا نے بتایا کہ دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سیوادار تمام ریلوے اسٹیشنوں کے گراؤنڈ اسٹاف سے تال میل قائم کرکے متعلقہ اسٹیشن پر نزدیکی گردوارے کے لنگر سے تازہ، غذائیت سے بھرپور اور گرم کھانے کے پیکٹ پیش کریں گے تاکہ ریل مسافروں کی کھانے کی ضروریات کو مناسب وقت پر مکمل کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.