دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے 200 یونٹ تک کی بجلی بل معاف کیا گیا ہے۔
دہلی حکومت نے اسمبلی انتخابات سے قبل دہلی کی عوام کو رجھانے کے لیے یہ اعلان کیا ہے۔
اب اگر کوئی 200 یونٹ بجلی کا استعمال کرتا ہے تو اس کا بل زیرو روپے آئے گا، جبکہ 201 یونٹ پر آپ کو پورا بل ادا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب 200 سے 400 یونٹ تک بجلی کا بل تقریباً 50 فیصد سبسڈی کے ساتھ 1075 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اروند کیجریوال نے دہلی میں خواتین کے لیے میٹرو اور بسوں میں مفت سفر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اپریل میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی دہلی کے عوام سے سستا گھر دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔