ETV Bharat / state

ڈی ایم آر سی میں نوکری کے نام پرجعلسازی

ڈی ایم آر سی کے چیف سکیورٹی افسر نے کرائم برانچ میں شکایت درج کرائی ہے کہ کچھ لوگوں سے میٹرو میں نوکری دلانے کے نام پر روپے لیے گئے ہیں۔ یہ جعلسازی لنکڈ ان پر متعلقہ افسران کے نام کی فرضی آئی ڈی بنا کر انجام دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 6:04 PM IST

dmrc
dmrc

ڈی ایم آر سی کا افسر بن کر ایک شخص نے لنکڈ ان پر فرضی پروفائل بنایا اور بڑی تعداد میں نوکری کی لالچ دے کر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی شروع کر دی۔ اس کا انکشاف تب ہوا جب میٹرو افسر کو اطلاع ملی کی کہ کسی نے ان کی فرضی پروفائل بنا رکھی ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی شکایت کرائم برانچ سے کی ہے۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کچھ لوگوں کو تقرری کے فرضی لیٹر بھی دیئے گئے ہیں۔

ڈی ایم آر سی میں نوکری کے نام پرجعلسازی

تفصیلات کے مطابق ڈی ایم آر سی کے چیف سیکورٹی افسر نے کرائم برانچ سے شکایت کرکے بتایا ہے کہ کچھ لوگوں نے فون کرکے بتایا ہے کہ ان سے نوکری کے نام پر روپے لیے گئے ہیں۔ متاثرین نے جن افسران کا نام لیا ہے وہ حقیقت میں ڈی ایم آر سی میں زیر ملازمت ہیں۔ ادارے کو داخلی جانچ میں معلوم ہوا کہ افسران کے نام سے لنکڈ ان پر فرضی آئی ڈی بنائی گئی اور اس کے ذریعہ لوگوں سے دھوکہ دہی کی گئی۔ گزشتہ کئی مہینوں سے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرکے لوگوں سے لاکھوں روپے ٹھگے گئے۔

ڈی ایم آر سی کے ایچ آر میں کام کرنے والے سنتوش کمار کی جانب سے دی گئی شکایت میں پولیس کو بتایا گیا ہے کہ ان کے نام کی ایک فرضی لنکڈان آئی ڈی بنی ہوئی ہے۔ اس پروفائل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ نامعلوم ملزم نے اس فرضی پروفائل کے ذریعہ خود کو ایچ آر کا اسسٹینٹ مینیجر بتایا ہے۔ انہوں نے شک ظاہر کیا ہے کہ اسی شخص نے نوکری فریب دے کر لوگوں سے پیسے لیے ہیں۔ کچھ متاثرین نے ان کا موبائل نمبر تلاش کرکے ان سے رابطہ کیا۔ تب جا کر انہیں اس کے بارے میں اطلاع ملی۔

مزید پڑھیں: دہلی حکومت میں اطلاعات و نشریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاپتہ

کچھ لوگوں نے ڈی ایم آر سی کو بتایا کہ ان کے پاس تقرری نامے بھی ہیں جو انہیں پانچ ہزار روپے دینے پر موصول ہوئے ہیں۔ تفتیش کے دوران ، یہ تقرری نامے جعلی پائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ فی الوقت انھوں نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پورے دھوکہ دہی کے کچھ شواہد ملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.