ETV Bharat / state

چار برس کا لڑکا کسانوں کی مدد کرنے والوں میں شامل - سرحدی علاقوں میں احتجاج

ریحان نے اپنے والد کے ساتھ احتجاج کرنے والے کسانوں میں بسکٹ اور کیلے تقسیم کیے۔ ریحان نے کہا کہ اسے یہاں آکر اچھا لگا اور وہ دوبارہ یہاں آنا چاہتا ہے۔

چار برس کا لڑکا کسانوں کی مدد کرنے والوں میں شامل

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 7:18 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے سرحدی علاقوں میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو کھانے کا بندوبست کرنے کے لئے افراد، کنبے اور گروہ آگے آرہے ہیں۔ ان میں چار سالہ ریحان بھی شامل ہے جو 12 دسمبر کو کسانوں کی مدد کے لئے آیا تھا۔ ریحان اپنے والد کے ساتھ غازی پور، غازی آباد بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں کو بسکٹ اور کیلے تقسیم کیے۔ یہ لڑکا پچھلے کئی دنوں سے اپنے والد کے ساتھ یہاں آرہا ہے۔

چار برس کا لڑکا کسانوں کی مدد کرنے والوں میں شامل

ریحان نے کہا کہ اسے یہاں آکر اچھا لگا اور وہ دوبارہ یہاں آنا چاہتا ہے۔مرکزی حکومت کے نافذ کردہ کردہ تین متنازعہ قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج 17 ویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔

کسان رہنماؤں نے حکومت کے ساتھ پانچ دور کے مذاکرات کیے ہیں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے قوانین میں ترامیم کے لئے مرکز کی تجاویز کو مسترد کردیا ہے اور وہ ان قوانین کے،رول بیک، پر زور دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں نے تحریک کو تیز کرنے کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.