ETV Bharat / state

Four PFI Members Arrested شاہین باغ سے گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری - پٹیالہ کورٹ

دہلی پولیس کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے منسلک 4 افراد کو شاہین باغ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پابندی عائد کرنے کے بعد یہ پہلی گرفتاری مانی جا رہی ہے۔ Four PFI members arrested from Shaheen Bagh

شاہین باغ سے گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 9:20 PM IST

دہلی: پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر بھارت میں پابندی عائد ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن ابھی تک گرفتاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ دہلی پولیس کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے منسلک 4 افراد کو شاہین باغ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پابندی عائد کرنے کے بعد یہ پہلی گرفتاری مانی جا رہی ہے۔

شاہین باغ سے چار افراد گرفتار

اس پورے معاملے میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے ایڈووکیٹ مجیب الرحمن سے بات کی جو آج دہلی کے پٹیالہ کورٹ میں اپنے موکل کی جانب سے پیش ہوئے تھے انہوں نے نمائندے کو بتایا کہ محمد شعیب، وارث خان، عبدالرب اور حبیب اصغر کو پولیس 27 ستمبر کو پوچھ گچھ کے لیے امر کالونی پولیس اسٹیشن لایا گیا تھا جہاں پر انہیں 2 اکتوبر تک رکھا گیا اس کے بعد امر کالونی تھانہ سے ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا اور 43 گھنٹے بعد پٹیالہ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ Four PFI members arrested from Shaheen Bagh

ایڈووکیٹ رحمان نے بتایا کہ ان چار لوگوں کے خلاف الزام ہے کہ وہ شاہین باغ میں کوئی احتجاجی مظاہرہ کرنے والے تھے جبکہ ان چاروں لوگوں کو پولیس نے 27 تاریخ سے ہی اپنی حراست میں لیا ہوا ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ان کی جانب سے کسی طرح کے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہو۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس کے مطابق ان چاروں افراد کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے پولیس کا الزام ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد بھی شاہین باغ میں یہ چاروں افراد پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے کافی سرگرم تھے اور نئے ممبر بنانے میں مصروف تھے۔ Four PFI members arrested from Shaheen Bagh

حالانکہ ان تمام ملزمان کے ایڈووکیٹ رحمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام لوگ اس روز سے ہی پولیس کی حراست میں ہیں جب پی ایف آئی پر پابندی عائد کی گئی ہے ایسے میں اب پولیس اپنی مرضی سے من گھڑت کہانی بنا رہی ہے جس کے خلاف ہی ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : PFI Banned For 5 years آخر پی ایف آئی نے تنظیم کو تحلیل کیوں کیا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.