پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ چھ لوگ دہرہ دون سے دہلی گھومنے جارہے تھے اس دوران تھانہ مراد نگر علاقہ میں ڈڈولی پل کے نزدیک سنیچر کی رات 23:45بجے ان کی کار نامعلوم گاڑی سے بچانے کی کوشش میں کہرے کی وجہ سے نہر میں گر گئی۔ کار میں 6لوگ سوار تھے۔
مظفر نگر کے رہنے والے ہرشت اور انمول دیشوال جنہیں تیرنا آتا تھا بچ گئے ہیں۔ موقع پر پہنچی آفت منیجمنٹ کی ٹیم اور پولیس کے جوان لاپتہ نشانت چودھری، ہمانشو چودھری، سرشٹی جوشی اور کنیکا بندل کو تلاش کررہے ہیں۔ نشانت چودھری کا ر چلا رہا تھا۔
نشانت محکمہ زراع میں ملاز م ہے۔ سرشٹی جوشی اور کنیکا بندل، اترانچل یونیورسٹی دہرہ دون کی طالب عالم ہیں۔ انمول دیشوال اور ہرشت 12ویں کے طالب علم ہیں۔