مشرقی دہلی کے یمناپار کے شاہدرہ علاقے میں واقع وکرم سنگھ کالونی کی گلی نمبر 16 میں واقع ایک مکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ مختلف اسٹیشنوں سے 9 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
لیکن اس واقعے میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ ایک شخص جھلس گیا ہے، جسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اس معاملے کے بارے میں دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتول گرگ نے بتایا کہ 'یہ واقعہ شاہدرہ کے فرش مارکیٹ علاقے کا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آتے ہی آگ پر قابو پالیا۔ جب کہ 5 افراد کو وہاں سے بچایا گیا، جس میں سے ایک شخص 25 فیصد جھلس گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروزآباد: سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت، متعدد زخمی
زخمیوں کو ہیڈگوار ہسپتال میں کیٹس ایمبولینس کے ذریعے داخل کرایا گیا۔ جب کہ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ فائر آفیسر کے مطابق ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے، جنہیں بغرض پوسٹ مارٹم اسپتال منتقل کیا گیا۔