ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: کار اور ٹرک کے مابین تصادم، چار افراد ہلاک - سشیل تیواری ہسپتال

ہلدوانی لالکوان این ایچ 87 پر واقع انڈین آئل کے پاس گزشتہ شام ایک کار اور ٹرک کے مابین زبردست ٹکر ہوگئی۔

four killed as car and truck collides in haldwani
اتراکھنڈ: کار اور ٹرک کے مابین تصادم، چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 9:46 AM IST

ہلدوانی لالکوان این ایچ 87 پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں کار ڈرائیور سمیت 4 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کا سشیل تیواری ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ہلدوانی کے اندرا نگر ٹھاکر لائن کے رہنے والے شاہد رضا اپنے اہلخانہ کے ساتھ ستار گنج سے ایک شادی کی تقریب کے بعد ہلدوانی لوٹ رہے تھے۔

اسی دوران ہائی وے پر انڈین آئل کے پاس ان کی کار اور ٹرک کے مابین زبردست ٹکر ہوگئی، جس میں شاہد رضا نام کے شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ شاہد کی بھابھی اور شاہد کا ایک 5 سالہ بیٹے سمیت 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔

اس حادثہ کے بعد ہلدوانی کے اندرا نگر میں ماتم کا ماحول ہے۔

لالکوان کوتوالی انچارج سدھیر کمار کا کہنا ہے کہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ وہیں، ٹرک ڈرائیور کو تلاش کیا جارہا ہے اور پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.