ETV Bharat / state

Jack Dorsey On Farmers Protest کسانوں کے احتجاج کے دوران مودی حکومت نے دباؤ بنایا تھا، ٹویٹر کے سابق سی ای او کا دعوی - ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کے مطابق ٹوئٹر کو مودی حکومت کی جانب سے کسانوں کی تحریک کے دوران حکومت پر تنقید کرنے والوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈورسی نے کہا کہ حکومت نے ملک میں پلیٹ فارم بند کرنے، ملازمین کے گھروں پر چھاپے اور ٹوئٹر کے دفاتر کو بند کرنے کی دھمکیاں شامل تھیں۔Jack Dorsey on pressure from india govt

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی
author img

By

Published : Jun 13, 2023, 11:24 AM IST

Updated : Jun 13, 2023, 11:46 AM IST

نئی دہلی: ٹویٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی حکومت نے کسانوں کے احتجاج اور مرکز پر تنقید کرنے والے صحافیوں کے حوالے سے ٹوئٹر کو متعدد درخواستیں دیں۔ اس کے بعد دباؤ ڈالا اور ٹویٹر ملازمین پر چھاپہ مارنے کی دھمکی دی۔ ڈورسی نے یہ الزامات 12 جون کو یوٹیوب چینل بریکنگ پوائنٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لگائے۔ انٹرویو کے دوران ڈورسی نے کہا کہ وہ ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر اپنے دور میں غیر ملکی حکومتوں کے دباؤ کا سامنا کر رہے تھے۔

  • Jack Dorsey, former Twitter CEO alleges that during the farmer protest Indian govt pressurized us(Twitter) and said we will shut down Twitter in India, raid the homes of your employees if you don’t listen to us. pic.twitter.com/tnNYta5G20

    — Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) June 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ڈورسی نے کہا کہ کسانوں کی تحریک کے دوران حکومت ہند نے ہم سے بہت سی درخواستیں کی تھیں۔ خاص طور پر حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کے اکاؤنٹس کے حوالے سے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت کی طرف سے دھمکی بھی دی گئی کہ ہم بھارت میں ٹوئٹر بند کر دیں گے۔ ہم آپ کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر آپ ہماری بات نہیں مانیں گے تو ہم بھارت میں آپ کا دفتر بند کر دیں گے۔ ڈورسی نے کہا کہ اور ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے تجربے کا ترکی سمیت دیگر ممالک سے موازنہ کیا۔

  • This is an outright lie by @jack - perhaps an attempt to brush out that very dubious period of twitters history

    Facts and truth@twitter undr Dorsey n his team were in repeated n continuous violations of India law. As a matter of fact they were in non-compliance with law… https://t.co/SlzmTcS3Fa

    — Rajeev Chandrasekhar 🇮🇳 (@Rajeev_GoI) June 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بتادیں کہ فروری 2021 میں کسانوں کے احتجاج کے دوران مرکز نے ٹویٹر سے احتجاج سے متعلق تقریباً 1200 اکاؤنٹس کو ہٹانے کو کہا تھا۔ ان اکاؤنٹس پر مبینہ خالصتان کے حامیوں یا پاکستان کی حمایت کا شبہ تھا۔ ڈورسی نے اس وقت احتجاج کی حمایت کرنے والی کچھ ٹویٹس کو 'پسند' کیا تھا، جس کی وجہ سے ٹوئٹر کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھنے لگے۔ وہیں مرکزی وزیر اطلاعات و ٹکنالوجی راجیو چندر شیکھر نے منگل کو ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیک کی طرف سے کہا گیا ایک صریح جھوٹ ہے۔ شاید ٹویٹر کی تاریخ کے اس انتہائی قابل اعتراض دور کو مٹانے کی کوشش ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ کسی نے ٹویٹر پر چھاپہ نہیں مارا، کسی کو جیل نہیں بھیجا گیا اور نہ ہی ملک میں سائٹ کو بند کیا گیا۔

  • Mother of Democracy - Unfiltered

    "During farmer protest, Modi govt pressurized us and said we will shut down your offices, raid your employees' homes, which they did if you don’t follow suit."

    - Jack Dorsey, former Twitter CEO pic.twitter.com/tOyCfyDWcz

    — Srinivas BV (@srinivasiyc) June 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Twitter On Hate Tweets ٹویٹر نے نفرت انگیز ٹویٹس کو بلاک کرنے کا اعلان کیا

ڈورسی کے بیان کے بعد کئی اپوزیشن رہنماوں نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انڈین یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بیوی نے ٹویٹر پر انٹرویو کے اقتباسات اس عنوان 'مدر آف ڈیموکریسی - انفلٹرڈ' کے ساتھ شیئر کیے ۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کی رہنما پرینکا چترویدی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے اپوزیشن کو خاموش کرنے کی کوشش کی۔ کسانوں کی حمایت کرنے والوں کی آواز کو دبانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔

  • The BJP and the government tried to crush the farmers protest,
    They tried to defame the movement,
    They called farmers terrorists,
    They called farmers anti national
    They lathicharged the farmers
    They let farmers die,
    They tried to silence the opposition in parliament
    They…

    — Priyanka Chaturvedi🇮🇳 (@priyankac19) June 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

Last Updated : Jun 13, 2023, 11:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.