ETV Bharat / state

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 30ویں برسی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

آج ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 30 ویں برسی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ویر بھومی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 30ویں برسی

author img

By

Published : May 21, 2021, 2:06 PM IST

آج دنیا بھر میں عالمی انسداد دہشت گردی ڈے منایا جارہا ہے۔ بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 30 ویں برسی بھی آج ہی کے دن منائی جارہی ہے۔ جس کے لیے ملک بھر میں کورونا گائد لائنس کا خیال کرتے ہوئے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سیاست دانوں نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 30 ویں برسی پر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ویر بھومی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اسی دوران دہلی میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راہول نے راجیو گاندھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سچائی، شفقت، ترقی"۔

پریانکا گاندھی واڈرا نے بھی اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ راجیو گاندھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ "محبت سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے، رحم سے بڑی ہمت نہیں ہے، شفقت سے زیادہ بڑی کوئی طاقت نہیں ہے اور عاجزی سے بڑا گرو کوئی نہیں ہے۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں وسیع النظر رہنما بتایا جنہوں نے ملک کو مضبوط بنانے میں اہم تعاون کیا ہے۔

راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک سچے محب وطن، سخی اور مہربان باپ کا بیٹا ہونے پر مجھے فخر ہے، وزیراعظم کے طورپر راجیو جی نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا'۔

آپ کو بتادیں کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 21 مئی 1991 کو ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ تمل ناڈو کے سری پرمبدور میں ایل ٹی ٹی ای کے عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک انتخابی مہم کے دوران ایک خاتون راجیو گاندھی کے پاس پھولوں کی مالا لے کر آئی تھی اور ان کے بہت قریب گئی اور ان کے جسم کو بم سے اڑا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.