ممبئی کے سابق پولیس کمشنر اور سابق آئی پی ایس افسر جولیو ربیرو نے دہلی پولیس کمشنر شریواستو کو دہلی فسادات میں غیرجانبدارانہ جانچ کو لے کر ای میل بھیجا ہے۔
دہلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جولیو ربیرو نام سے پولیس کمشنر کو ایک ای میل آیا ہے، جس کی جانچ کی جارہی ہے۔
جولیو ربیرو نے دہلی فسادات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس قصورواروں پر کارروائی کرنے کے بجائے پر امن طریقے سے مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔
انہوں فسادات کے معاملے میں پر امن مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف 753 ایف آئی آر کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی اپیل کی۔
دہلی پولیس کو بھیجے گئے ای میل میں انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ دہلی پولیس نفرت پھیلانے والے رہنماؤں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے، جب کہ پر امن طریقے سے احتجاج کررہے، رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، اسی لیے اس پورے معاملے کی جانچ غیر جانبدارانہ طریقے سے کی جانی چاہیے۔
پدم بھوشن سمیت دیگر کئی ایم ایوارڈ یافتہ سابق آئی پی ایس نے کہا کہ بی جے پی کے کچھ رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنا حیران کن فیصلہ ہے، جب کہ فسادات بھڑکانے میں ان کا اہم رول رہا ہے۔ اسی لیے میں دہلی پولیس سے اس پورے معاملے میں غیرجانبدار طریقے سے جانچ کا مطالبہ کرتا ہوں۔