ETV Bharat / state

ڈاکٹر کے کے اگروال کا کووڈ سے انتقال، کیجریوال سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

author img

By

Published : May 18, 2021, 5:59 PM IST

پدم شری ایوارڈ یافتہ اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے سابق صدر ڈاکٹر کے کے اگروال کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ وہ 62 برس کے تھے۔

ڈاکٹر کے کے اگروال کا کووڈ سے انتقال، کیجریوال سمیت دیگر کا اظہار تعزیت
ڈاکٹر کے کے اگروال کا کووڈ سے انتقال، کیجریوال سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

اگروال کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بے حد دکھ کے ساتھ یہ آگاہ کیا جارہا ہے کہ ہمارے عزیز ڈاکٹر کے کے اگروال کا کووڈ ۔19 کے ساتھ طویل جنگ کے بعد 17 مئی کی رات 11.30 بجے نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہ ایمس میں زیر علاج تھے اور گزشتہ چند دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پدم شری ایوارڈ یافتہ کے کے اگروال نے اپنی زندگی عوامی فلاح و بہبود اور طبی بیداری کو اجاگر کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔ وہ ماہر امراض قلب تھے۔ انہیں سنہ 2005 میں ڈاکٹر بی سی رائے ایوارڈ اور 2010 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹر کے کے اگروال پانچ ستمبر 1958 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم دہلی سے حاصل کی اور ناگپور یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا۔

انہوں نے وبائی امراض کے دوران عوام کو بیدار کرنے کے لئے مستقل کوششیں کیں اور متعدد ویڈیوز اور تعلیمی پروگراموں کے ذریعے 100 ملین سے زیادہ افراد تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور لاتعداد جانوں کو بچایا۔

ڈاکٹر اگروال کے انتقال پر کیجریوال کا اظہار تعزیت

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ڈاکٹر کے کے اگروال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹر کے کے اگروال کا انتقال ملک کے لئے بڑا 'جھٹکا' ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ڈاکٹر کے کے اگروال کا انتقال پورے ملک کے لئے جھٹکا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی بھر، عام لوگوں خصوصا غریبوں، پسماندہ اور محروم طبقوں کے صحت کے حقوق کے لئے کام کیا۔ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ بھگوان ان کی روح کو شانتی دے۔'

کے کے اگروال کے انتقال پر ڈی ڈی سی اے کا اظہار غم

وہیں دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے معروف کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کے کے اگروال کے انتقال ہونے پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا۔ ڈی ڈی سی اے کی خزانچی ششی کھنہ نے منگل کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہمارے پیارے پدم شری ڈاکٹر کے کے اگروال کاکورونا سے لمبی لڑائی لڑنے کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ سماجی کاموں کے لئے تعاون کرکے خوشی محسوس کرتے تھے۔ وہ ایک زندہ دل شخص، کھیل سے محبت کرنے والے اور ڈی ڈی سی اے کے متحرک رکن تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ہارٹ کیئر فاؤنڈیشن سماج کے لئے ایک بڑا تعاون ہے۔ کورونا کے وقت میں بھی ان کی معلومات سے بھری ویڈیو سماج کو یہ بتاتی تھی کہ ایسے بحران میں انہیں کس طرح مثبت رہنا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو تعلیم دی اور اپنے ویڈیو کے ذریعہ لاکھوں لوگوں تک پہنچے۔ ان کی موت نے ہماری زندگی میں ایک خلاء پیدا کر دیا ہے۔ ہم مرحوم کے سکون کے لئے دعا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.