کووند نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’’ٹی این شیشن کے انتقال کی خبر سن کر کافی سنجیدہ ہوں وہ ایک بہترین بیورو کریٹ تھے، چیف الیکشن کمشنر کے طور پر شیشن کی مدت کار انتخابی اصلاحات کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ ان کے کنبے اور دوستوں کے تئیں میری تعزیت‘‘۔
خیال رہے کہ شیشن کا گزشتہ شب چینئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا، وہ 86 برس کے تھے۔
واضح رہے کہ ملک کے انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں اہم تعاون دینے کے لیے شیشن کو مشہور ریمن میگسیسے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق الیکشن کمشنر ٹی این شیشن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
محترمہ گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ایک ایسے افسر تھے جنہوں کو خود کو ملک کے لیے وقف کردیاتھا وہ کابینہ کے سکریٹری جیسے اہم عہدے پر کام کیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے طورپر انہوں نے ملک میں انتخابات میں اصلاح کے لئے جو تعاون دیا اس کےلئے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائےگا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ آج کی طرح نہیں ،ایک وقت تھا جب الیکشن کمشنر منصف،بہادر اور بے خوف ہوتے تھے اور ٹی این شیشن ان میں سے ایک تھے،انہیں خراج عقیدت اور متاثرہ لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتاہوں۔‘‘
پارٹی کے چیف رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی شیشن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،’’الوداع شیشن صاحب۔۔۔۔چناؤکمیشن کی اصل طاقت دکھانے والے ٹی این شیشن نہیں رہے ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ملک کی جمہوریت کو ہمیشہ آپ پر ناز رہے گا۔ کاش،آپ کی روایت اس دورمیں بھی کچھ اور جانبازوں کے ذریعہ قائم رہ پاتی۔ آپ ہمیشہ ،جمہوریت کے چاہنے والوں کے باعث تحریک رہیں گے۔